(یو این آئی) مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے دور دراز کے 10 سیکٹروں میں استعمال کے طور پر رعایتی ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ سروس مقامی لوگوں کے ناقابل رسائی علاقوں میں ٹریفک کو آسان بنانے کے مقصد سے
شروع کی جا رہی ہے اور اس میں ایسے راستوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں آنے جانے کے اسباب کم ہیں اور سڑک کے ذریعے جانے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔
ابھی یہ سروس کچھ علاقوں میں شروع کی جائے گی اور بعد میں ضرورت کی بنیاد پر توسیع کی جائے گی۔